سراج الحق( آج) ایک روزہ دورہ پر سیلاب زدہ علاقہ نصیرآبادڈویژن پہنچیں گے

0 172

کوئٹہ امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی سیلاب زدہ علاقے نصیرآبادڈویژن کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی پہنچ کرجماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سے فون پر گفتگواور بلوچستا ن میں بارش وسیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ قومی جماعتوں وقومی میڈیا نے بلوچستان کوبلوچستان کو نظراندازکیا ہے حالیہ بارشوں کے دوران سراج الحق دودفعہ پہلے بھی بلوچستان آئے ہیں مگر دیگر قومی جماعتوں ومیڈیانے بلوچستان کی تباہی وبربادی کو نظراندازکر دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان تباہ ہوگیا لیکن حکومت واپوزیشن ایک دوسرے کو زیر،بدنام ورسوا کرنے اور کرسی بچانے وکرسی کے حصول کیلئے سیاست میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سراج الحق کو سیلاب وبارش کی تباہ کاریوں کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھنے کیلئے سیلاب زدہ علاقے کے دورے کی دعوت دی ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ملتان کے تنظیمی دورے پر تھا ۔

انہوں نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوںکے متاثرین سے ہمدردی وغم اورپریشانی میں شریک ہونے کیلئے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے بلوچستان کیلئے روانہ ہوئے وہ (آج) بدھ کو نصیرآبادڈویژن کے دورے پر ڈیرہ مرادجمالی پہنچیں گے دورے کے دوران سراج الحق متاثرہ علاقوں کے متاثرین سے اظہارہمدردی ،یکجہتی کریں گے اورمیڈیا سے گفتگوبھی کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.