ڈویژنل سطح پر محکمہ انفارمیشن کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کیا جائیگا، سیکریٹری اطلاعات بلوچستان

0 279

بلوچستان میں حکومتی کار کردگی اجاگر کرنے کےلئے مختلف اضلاع میں ایف ایم ریڈیو کا اجراءکیا جارہاہے
خضدار ( امروز ویب ڈیسک)سیکریٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹر تعلقات عامہ نور کھیتران کے ہمراہ خضدار کا دورہ کیا جہاں انہوںنے محکمہ انفارمیشن کے ڈویژنل آفیسرز اور اسٹاف سے مختلف معاملات پر گفت و شنید کی اورمستقبل میں محکمہ اطلاعات کے وژن و منصوبہ بندی اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کیا ۔ سیکریٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان کا کہنا تھاکہ محکمہ اطلاعات کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں میں حکومتی پبلسٹی عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے فیلڈ آفیسرز کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

محکمہ اطلاعات سے وابستہ آفیسران و عملے کو جدید ٹیکنا لوجی و آلات بھی فراہم کیئے جائیں گے نیز انفارمیشن کے شعبے کے لئے جدید سہولیات کے لئے عملے و ذمہ داران کو تربیت فراہم کرنے کے لئے پروگرام پر بھی عملد رآمد کیا جارہاہے ۔سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ محکمہ اطلاعات صوبائی حکومت ڈویژنل آفیسر عملے کے لئے رہائشی کالونی کے لئے اراضی فراہم کرنے کی بھی یقین دھانی کراچکی ہے جب کہ سبی لورالائی و دیگر اضلا ع میں اس ضمن میں اراضی الاٹ ہوچکی ہیں اور دیگر ڈویژن میں اس پر کام جاری ہے

انہوں نے خضدار ڈویژن کے آفیسران کو ہدایت کی وہ اس مقصدکے لئے اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور کام کو نیتجہ خیز بنائیں۔ انہوں نے بتایاکہ نئے آفیسران میں محکمہ تعلقات کی جانب سے ایف ایم ریڈیو کا اجراءبھی کیا جائیگا جس سے حکومتی کارکردگی وعوامی مسائل اجاگر کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خضدار آفس کی مرمت تزئین وآرائش پر توجہ دی جائے اس کے لئے محکمہ ہرممکن تعاون کرے گا سیکریٹری اطلاعات عمران خان نے خضدار انفارمیشن آفس کی کار کردگی و حکومتی پبلسٹی و ترقیاتی منصوبوں کی کوریج کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ علاقے مسائل بھی اجاگر ہونے چاہیے تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل اعلیٰ حکومتی حکام کے نوٹس میں آسکیں اور حکومتی اداروں کی کار کردگی بھی سامنے آئیں

اور عوام کے مسائل ان کے دہلیزپر حل ہوسکیں۔سیکریٹری انفارمیشن عمران خان کا کہنا تھاکہ محکمہ انفارمیشن کا دائرہ کار وسیع اور اس سے وابستہ ملازمین کی طویل فہرست ہے جو صوبے کے چھوٹے اور بڑے قرب و جوار اور دو ر دراز کے علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے حکومتی اقدامات اور منصوبوں کی پبلسٹی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔ ا س سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ انفارمیشن کے جدید تقاضوں کے مطابق انہیں سہولیات سے آراستہ کریںجدید ٹیکنا لوجی فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے بروقت خبر رسانی اور معیاری اور سچائی پر مبنی خبریں دینے سے حکومت کی نیک نامی ہوگی ۔اس سلسلے میں محکمہ انفارمیشن کے تحت جدید ٹیکنا لوجی استفادہ حاصل کیا جارہاہے

۔انہوںنے کہاکہ ایف ایم ریڈیو کے قیام سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ میں نکہار پیدا کرنے کا موقع ملے گا بلکہ ایف ایم ریڈیو سے مقامی سطح پر پورے ڈسٹرکٹ میں حکومتی پالیسی وژن اور اقدامات سے متعلق عوام الناس کو آگاہی ملے گی ۔سیکریٹری اطلاعات عمران خان کا کہنا تھاکہ اخبارات کے لئے اشتہارات کے مد میں حکومت نے خطیر رقم ریلیز کردی ہے اس سلسلے میں کوشش رہے گی کہ اخبارات کے ایڈیٹرز و مالکان کو کسی قسم کی شکایات کا موقع نہ دیں تاہم جب حکومت کی جانب سے اشتہارات کی صورت میں اخبارات پر دست شفقت رکھا جاتا ہے تو ان اخبارات میں بھی حکومت کی کار کردگی کی تشہیر بھی اس پیمانے کا ہونا چاہیے اور اطمینان بخش ہونا چاہیے۔دورہ خضدار کے موقع پر انفارمیشن سیکریٹری عمران خان کو ڈویژنل سطح پر محکمہ کی کار کردگی پبلسٹی کے لئے مختلف ذرائع کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.