گوادر کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
اوماڑہ(امروز ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اورماڑہ کا دورہ کیا، مختلف علاقوں میں ماہی گیروں سے ملاقات کی اورماڑہ کے عوام نے جگہ جگہ پرجوش نعروں کے ساتھ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں ماہی گیر شیڈ پہنچے۔
جہاں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے حق دو تحریک میں والہانہ شرکت پر اورماڑہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اورماڑہ میں منشیات کے تدارک کو انتظامیہ کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کو یقینی بنائے بصورت دیگر تاریخ کا اعلان کرکے اورماڑہ تھانہ کے سامنے دھرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ جس علاقے میں منشیات کی بھرمار ہوگی وہاں تھانے کے سامنے دھرنا ہوگا۔ گوادر کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی