گندم بیجوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف کوہلو کے زمینداروں کا شدید احتجاج، شاہراہ پر دھرنا

0 233

 کوہلو میں گزشتہ روز اوریانی کے زمینداروں نے ضلع میں تحصیلدار جلال کے خلاف احتجاجی مظاہراہ ریکارڈ کرتے ہوئے انہوں نے کوہلو پنجاب شاہراہ اوریانی کے مقام پر ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئی اور شاہراہ پر ٹریفک چار گھنٹے تک بلاک رہا ہے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام فاروق مری نے کہا ہے کہ ضلع میں کئی ہفتوں سے بیج تقسیم کیا جارہا ہے جو حکومت کی جانب سے ضلع کوہلو میں سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کیلئے ایک ریلیف فراہم کیا گیا ہے مگر بدقسمتی سے ایک قانون گو کو تحصیلدار کے اضافی چارج دیکھ کر عوام پر مسالت کیا گیا ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تحصیلدار جلال اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد میں راشن کے ساتھ ساتھ اب بیج بھی فراہم کرتے ہیں اور اپنے زمینوں پر بیج منتقل کررہے ہیں جو دیگر زمینداروں کے ساتھ ناانصافی ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء ملک گامن مری اور وڈیرہ رب نواز مری نے مظاہرین سے کامیاب مذکرات کئے ہیں جس کے زمینداروں نے دودن کے اندر بیج فراہم نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دی ہے جبکہ واضع رہے ضلع میں بیج تقسیم کے خلاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوہلو میں زمینداروں نے کئی مرتبہ ضلعی انتظامیہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے تاہم ضلع میں زمینداروں کیلئے بیج ریلیف ضلعی انتظامیہ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے درد سر بن گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.