کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا

0 144

کوئٹہ(امروز نیوز)کوئٹہ میں مکان کی چھت گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کانسی روڈ مدنی اسٹریٹ میں پیش آیا جہاں رات گئے گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سےمکان کی چھت گرگئی۔ واقعے میں گھر کا سربراہ 35 سلالہ سجاد احمد ولد عبدالقیوم ،14 سالہ مدثر احمد ولد سجاد احمد ،12 سالہ مبشر احمد ولد سجاد احمد ،7 سالہ ایمان بی بی ولد سجاد احمد، 15 سالہ محمد عظیم ولد عبدالخلیل ، علشباء ولد سجاد احمد اور جویریہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو سول اسپتال اور برن سینٹر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں سجاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ورثا نے الزام عائد کیا کہ سجاد احمد کی موت ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی، ورثاءکی درخواست پر پولیس نے ڈاکٹرعبداللہ کو حراست میں لیکر بروری تھانے منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سجاد احمد کا جسم 80 فیصد جل چکا تھا، تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے باعث ان کی موت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.