بھارتی الیکشن تک اتار چڑھاو¿ دکھائی دےگا، شاہ محمود قریشی

0 331

ملتان(امروز نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو¿ دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ، موجودہ حالات میں پاکستانی پارلیمنٹ کا یکجا ہونا ملک کے مفاد میں ہے، اپوزیشن جماعتیں آئیں، مل کر بیٹھیں، تحریری یا زبانی تجاویز دیں،وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پرزرداری اورشہبازشریف کوخط لکھا،مجھے پورے ایوان کوبریفنگ دینے پرکوئی اعتراض نہیں، بلاول بھٹو زر داری بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں،اپنی اقلیتوں کا پورا دفاع کریں گے، اگر کسی اقلیتی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم ساتھ دیں گے، دوہرا معیار نہیں رکھتے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی پارلیمنٹ کا یکجا ہونا ملک کے مفاد میں ہے، اپوزیشن جماعتیں آئیں، مل کر بیٹھیں، تحریری یا زبانی تجاویز دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے اور باوقار طریقے سے کریں گے، ہم امن کے راستے پر چلنے کو تیار ہیں، پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی، اب بھی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کئی معاملات کو سیکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہتا ہے اور چین نے ہمارے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ساتھ ہے، چین پاکستان کی ضروریات کو اہمیت دیتا ہے اور دیتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بہت سے ممالک بھارت کو اقوام متحدہ میں سپورٹ کررہے ہیں اس پر پاکستانیوں کو متحد ہونا ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کا عمران خان کو پیغام ملا ہے جس میں انہوں نے ہمیں مبارک باد بھیجی ہے، 23 مارچ پرمودی کا پیغام تبدیلی نہیں توکیا ہے، مودی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ اللہ کا کرم ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان پر حملہ کر رہا تھا اب خیر سگالی کا پیغام بھیج رہا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پر آصف زرداری اور شہباز شریف کو خط لکھا، مجھے پورے ایوان کو بریفنگ دینے پر کوئی اعتراض نہیں اور اگر بلاول بھٹو اپنی تشویش لکھ کر بھجوائیں اور بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں، ان کی تجاویز کو اہمیت دیں گے، صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے۔ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کے ساتھ سیاسی اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے، اعتزاز احسن نظریاتی کارکن ہیں وہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی جب بھی (ن) لیگ کی قربت میں گئی تو پارٹی کو نقصان ہوا۔سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کی رحیم یار خان جانے اور شادی کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپنی اقلیتوں کا پورا دفاع کریں گے، اگر کسی اقلیتی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے، ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت یاب کرے، ہرگز نہیں چاہیں گے کہ نواز شریف کوکوئی تکلیف پہنچے، ان کو مکمل صحت کی سہولیات دی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.