تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی جائے گی ، طور اتمان خیل

0 158

لورالائی (امروز نیوز)صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہاہے کہ ترقی کے سفر میں تمام علاقوں کو یکساں ترجیح دی جائے گی ۔ عوام کو بلارنگ و نسل وبلا کسی تعصب کے تمام سہولیات فراہم کی جائیگی۔صحت تعلیم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ صوبے میں امن و امان کے قیام کی بدولت ہی معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہوسکتا ہے ۔صوبے میں موجودہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیںصوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروے ایک پیج پر ہیں۔عوام پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سیکورٹی اداروںکے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارا صوبہ امن کا گہوارہ بن کر ابھرے اور عوام ترقی کے عمل میںبھر پور طریقے سے شامل ہوکر اپنا مثبت کردار اد ا کریں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لورالائی میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے صوبائی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی انہوںنے کہا کہ ہم ایسی ترقی چاہتے ہیں جس سے ملک و ملت ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے ترقی کے سفر میں تمام علاقوں کو یکسان ترجیح دی جائے گی اور عوام کو بلارنگ و نسل وبلا کسی تعصب کے تمام سہولیات فراہم کی جائیگی۔عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت میں پورا کرے گی عوام کو صحت تعلیم پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچناشروع ہوجائیں گے ا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ترقی کے سفر میں تمام اضلاع کو ساتھ لے کر آگے بڑے حکومت ان علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے جنہیں ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا انہوںنے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہا ر کیاہے اسے قطعا ًٹھیس نہیںپہنچنے دیں گے اور عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے پوری ایمانداری سے اپنی کوشش جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ لورالائی شہر میں پینے کے صاف پانی کا 90فیصد مسئلہ حل کر دیا 10فیصد پر کام جاری ہے ،دوسرے مر حلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اورڈاکٹر وں اور اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانا اور ضلع بھر میں مراکز صحت کی بحالی اور تیسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اقدامات کریں گے ،تعلیم کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروا کر صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں تعلیم پر توجہ نہ دینے کے باعث صوبہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہیں تعلیم کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اساتذہ اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضلع لورالائی ڈسٹرکٹ ٹیچینگ ہسپتال کو جلد فعال کیا جائے گا تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے مزید ڈاکٹر ز تعینات کر کے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔صوبائی حکومت تعلیم،صحت وپینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملیں ،انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حلقہ انتخاب کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی ٹیم میںشامل وزراء،مشران ،پارلیمانی سیکرٹریزصوبے کے عوام کے ساتھ مخلص ہے بلکہ عوام کی مشاورت سے ضلع لورالائی کے غیر ترقیاتی علاقوں کو ترقی میں شامل کریں گے ،ترقیاتی منصوبے عوامی امنگوں کے مطابق شروع کئے جائیں گے تاکہ علاقے کے پسماندگی کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے ہم عوامی لوگ ہے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہم نے ماضی میں بھی علاقے کی تعمیر و ترقی علاقے کی خوشحالی عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے جس کی بدولت مسائل کے حل کیلئے ہمیں دوبارہ منتخب کر کے بھیجا تاکہ ہم ان کے مسائل حل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں بے انصافی کی گئی اور یہاں کے بجٹ کو دوسرے اضلاع میں استعمال کیا گیا جس سے یہاں کے عوام کی حق تلفی ہوئی ،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو جواب دہ ہیں ہر فورم پر ان کے مفادات کی جنگ لڑیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.