احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں،ثانیہ نشتر

0 181

کوئٹہ (امروز نیوز)

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، کیش امداد کے لیے 14 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 638 ایس ایم ایس موصول ہوئے

انہوں نے بتایا کہ 48 ملین ایسے شناختی کارڈ نمبر تھے جو ایک بار سے زائد ایس ایم ایس سے آئے

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اضلاع کی طرف سے ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ نمبر موصول ہوئے، 88 لاکھ شناخی کارڈ ایس ایم ایس فیملی ڈبلیکیشن پر مسترد کیے، 88 ہزار 621 شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق نہیں ہو سکی

معاون خصوصی نے بتایا کہ تیسری کیٹگری پر جلد کام شروع ہوجائے گا، کیٹگری تھری میں صوبوں کی آبادی کے لحاظ سے کوٹہ مقررہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.