کوئٹہ پولیس نے 19مشتبہ افردکوگرفتار کرلیا

0 140

کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے کلی کمالو ، کیچی بیگ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ ، ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی کمالو ، تھانہ کیچی بیگ اور ملحقہ علاقوں میں ایس ڈی پی او شالکوٹ ایس ایچ او کیچی بیگ ، ایڈیشنل ایس ایچ او نیو سریاب ،ایگل اسکواڈ شالکوٹ اور فرنٹیئر کور کے جوانوں نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا اس دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر آپریشن کے دوران 1 ایس ایم جی، 2 میگزین، 40 راﺅنڈ، 30 بور کے 4 پسٹل، 4 میگزین، 25 راﺅنڈ، 22 بور پسٹل 6عدد، راﺅنڈ 8 برآمد کرکے گرفتار افراد سے تحقیقات شروع کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.