نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر تہران سے تیل کی تمام درآمد روک دی‘بھارتی سفیر

1 168

واشنگٹن (امروز نیوز)بھارت نے امریکا سے اپنے سیاسی تعلقات کی بنیاد پر ایران سے تیل کی تمام درآمد روک دی۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار نے بتایا کہ نئی دہلی نے باقاعدہ طور پر تہران سے تیل کی تمام درآمد روک دی ہے۔خیال رہے کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیرمعمولی کمی لاچکا تھا اور اپریل میں درآمد حجم صرف 10 لاکھ ٹن تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔واشنگٹن میں بھارتی سفیر ہرش ورڈن شیرنگلا نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ ایران پر دباو¿ بڑھایا اور تمام پابندیوں پر چھوٹ ختم کردی۔صحافیوں کو وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابات میں کامیابی سے متعلق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’بس اس کے بعد ہم نے ایران سے تیل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے وینزویلا سے بھی تیل کی تمام درآمد معطل کردی کیونکہ ہم خود کو امریکا کا پارٹنرسمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلوں سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی ضرورت کا 10 فیصد ایرانی تیل سے پورا ہوتا تھا۔واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین تنازع کا حل نکلنا چاہیے تاہم ہم صرف ایک تھرڈ پارٹی کے طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

1 Comment
  1. […] نئی دہلی: بھارت میں سفاکیت بھرے ایک واقعے میں 9 سالہ بچے کو کالے جادو اور نحوست کے خاتمے کے نام پر ذبح کرکے بَلی چڑھادیا گیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.