ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

0 123

تہران ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 7.22 فیصد کم ہو کر 68.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوری ، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.