وزیراعظم کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ

0 98

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اورخطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں قطری سفیر علی مبارک الخاطر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے قطر کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

قطری سفیر نے فوری رابطے اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔

سعودی سفیر نے بروقت رابطے اور تشویش کے اظہارپر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.