سعودی عرب سے مل کر امن کے قیام کیلئے کام کرتے رہیں گے: وزیراعظم

0 135

اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے مل کر خطے میں امن کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور سعودی عرب کے ولی عہد اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.