دہشتگرد عناصر پاکستان کیخلاف اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰءبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلءنے واقعہ کے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم خاص طور سے بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
وزیراعلءنے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورس کے عزائم پہاڑوں سے بھی بلند ہیں جنہیں سر نہیں کیا جاسکتا ہے وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ملک وقوم کے تحفظ کے لی? سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور جلد صوبے میں دیرپا امن قائم ہوگا
اور ترقیاتی عمل پوری رفتار سے جاری رہے گا کیونکہ صوبے کے عوام امن کے دشمنوں کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں اور وہ حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی ہے