قدوس بزنجو بلوچستان کی سیاست میں غیر اہم ہو گئے ہیں،ظہور بلیدی

0 285

کوئٹہ :(امروز نیوز)
صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کی سیاست میں غیر اہم ہو گئے ہیں انکی جانب سے وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے کئے گئے دعوے محض خبروں کی سرخیوں میں رہنے والے ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں ہے انکی جانب سے وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان پر لگائے گئے تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اب بلوچستان کی سیاست کے لئے غیر اہم ہو چکے ہیں اور وہ خبروں میں زندہ رہنے کے لئے اس طرح کے بیانات سے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں منظم ہے اور اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کو انکے ان الزامات پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.