پی ڈی ایم کے اجلاس میں عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث لائینگے ،مریم نواز
اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے ،اپوزیشن پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرےگی،لانگ ما رچ بھی ہوگا ،حکومت کو این آر او نہیں ملے گا ،پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈگریوں کے معاملے پر بدنام کیا گیا، لیز کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں جہاز کو روک دیا گیا، میڈیا سے گفتگو
حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے ،حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث لائینگے ،اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے ،اپوزیشن پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرےگی،لانگ ما رچ بھی ہوگا ،حکومت کو این آر او نہیں ملے گا ،پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈگریوں کے معاملے پر بدنام کیا گیا، لیز کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں جہاز کو روک دیا گیا۔ پیر کو مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب این آر او نہیں ملے گا ا±نہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں عدم اعتماد کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کے آخری دن ہیں، حکومت کی نالائقی اور نااہلی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ا±نہوں نے قومی ایئرلائن کے حوالے سے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ پی آئی اے میں کیا ہوا، عالمی تنظیمیں کہہ رہی کہ پی آئی اے میں سفر نہیں کرنا۔مریم نواز نے کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کو ڈگریوں کے معاملے پر بدنام کیا گیا، لیز کی عدم ادائیگی پر ملائیشیا میں جہاز کو روک دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے اندر آگاہی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کی اپنی کارکردگی لاتی ہے، حکومت کی کارکردگی سامنے ہے ہر روز مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے 73 سال میں جو ناکامی نہیں ہوئی وہ ڈھائی سال میں سامنے آئی، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری ہونے کا الگ واقعہ نہیں، 2018 کے انتخابات بھی چوری ہوئے تھے۔ا±نہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، اپوزیشن کی یہ منتیں کرنے آئے تھے تاہم اپوزیشن کوئی تعاون نہیں کرے گی۔مریم نواز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کہاں پہنچ چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مناسب وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کرے گی۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے کہا کہ بلاول بھٹوکی بات پی ڈی ایم اجلاس میں سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، وقت آنے پر استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن کی بجائے اپنے اراکین کی فکر کرے، حکومت نے پورا ملک گروی رکھوا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نہیں بتاسکتی کہ حکومتی وزراءاپوزیشن کے پاس کیا لینے آئے تھے۔ا±نہوںنے کہا کہ سارا پاکستان ن لیگ کے ٹکٹ کےلیے درخواست دے گا ان کا کوئی ٹکٹ نہیں لے گا۔بعد ازاں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے ،حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے ،استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ،پی ڈی این کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی ،ن لیگی ارکان ثابت قدم پر شاباشی کے مستحق ہیں ،ن لیگ کے شیروں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور کہاکہ ارکان پارلیمنٹ نے نواز شریف کے بیانیہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ وہی رہے گا،تمام ارکان اپنے موقف پر ڈٹے رہیں۔ مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،رات و رات پارٹیاں بنانے اور وفاداریاں بدلنے کا وقت گزر گیا۔