حکومت ہمیں دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتی، ہدایت الرحمان بلوچ

گوادرمکران سمیت صوبہ بھرکے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے متحرک کریں گے

0 236

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد ،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادرمکران سمیت صوبہ بھرکے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے متحرک کریں گے حکومت نے وعدوں کی خلاف ورزی کی اب حکومت ہمیں دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتی ۔ٹرالر مافیادوبارہ ساحل پرآگیا،سرحدوں پرتجارت میں بھتہ خوری ،بارڈرٹریڈمیں مشکلات ،مچھیروں کو بلاوجہ تنگ کرنے جیسے مسائل جوں کے توں ہیں ۔صرف چیک پوسٹیں کچھ کم ہوئی ،ہم عوام کو دوبارہ منظم ومتحرک کرکے لوٹ مار بھتہ خوری وظلم اورجبر کا خاتمہ کرکے اپنے جائز حقوق ضرور لیں گے

۔سرکاری نوکری دینے والے اپنا کاروبار بھی نہیں کرنے دے رہا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں گوادرشہر اور سربندن میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ ہم مشاورت سے اپنے احتجاجی شیڈول کے مطابق حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کریں گے ۔ہماراایجنڈاسب کے سامنے عوامی اجتماعی مسائل کا حل ہے ہماراکسی کیساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ۔ہم منشیات کا خاتمہ ،ترقی وخوشحالی مسائل کا حل چاہتے ہیںگوادر کی نوکریوں پرمقامی افرادچاہتے ہیں ۔اختلاف ہے تومنتخب نمائندوں وحکومتی اہلکاروں سے جو عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے غفلت وکوتاہی کر رہے ہیں اورمجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں

۔مکران ڈویژن کے عوام جائز قانونی حقوق کے حصول کیلئے حق دوتحریک کاساتھ دے رہی ہے ۔ہم منشیات کا خاتمہ ،کاروبارجان ومال کا تحفظ چاہتے ہیں ۔سرحدی ساحلی علاقوں میں بلاوجہ کی بندش پابندیاں بھتہ خوری ،منشیات فروشوں وبھتہ خوروں کوکھلی آزادی ،رشوت خوری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکمرانوں کو اہل بلوچستان ساتھ ناانصافی بند کرنا ہوگا ۔سیکیورٹی کے نام پر لوگوں کی تذلیل برداشت نہیں ۔بدعنوان وگونگے بہرے حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ گوادر کوملک کی ترقی کا گیٹ وے کہا جاتا ہے

مگر مقامی آبادی پینے کے پانی تک کو ترس رہی ہے۔عوام کے روزگارکا واحدذریعہ فشریز لیکن یہاں بھی غیر قانونی ٹرالرمافیاجس نے سمندری حیاتیات کیساتھ مچھیروں کابھی جینا دوبھر کردیا ہے باہر سے آنے والے ٹرالرمافیا کروڑں کمارہے ہیں ۔بلوچستان کے سرحدوں پرقانونی تجارت پر بھی ناجائز پابندیاں اور بھتہ خوری ورشوت کا بازارگرم ہے حکمرانوں کوقانونی حقوق دینے کیلئے ہر صورت اہل بلوچستان سے بات کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.