اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں: مریم نواز
لاہور (امروز ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ فارمولا منتخب حکومتوں پر اپلائی ہوتا ہے چن منتخب پر نہیں اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، ہم اس مجرم جماعت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے کو ئی بھی جمہوریت پسند تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے گا پی ڈی ایم کی جیت ہوچکی، اب سب کی نظریں 3 مارچ پر ہیں،یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیںوہ ضرور کامیاب ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے اہم ملاقات کی۔
جاتی امراءمیں ہونے والی ملاقات کے لئے بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز بلاول ہاﺅس لاہور سے پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ جب جاتی امراءپہنچے تو مریم نواز سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماﺅں نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ جاتی امراءمیں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی موجود تھے
جن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی، مخدوم احمد محمود،چودھری منظور، حسن مرتضیٰ کے علاوہ (ن) لیگی رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور پرویز رشید موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے پارٹی رہنماﺅں کی مشترکہ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے، سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے مہمان وفد کے اعزاز میں ایک ظہرانہ بھی دیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں،
یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم بہت اچھی چل رہی ہے، ان پر اعتماد کے لیے شہبازشریف اور نوازشریف کا مشکور ہوں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ہم سب مل کر جمہوریت کو بحال کریں گے ، ہمیں ایک گیم سے کامیابی نہیں ملے گی ،مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی، حکومت کو سینیٹ الیکشن میں چیلنج کریں گے، پاکستان میں جمہوریت کو بحال کرنا بہت ضروری ہے،
پی ڈی ایم جماعتیں مل کر کٹھ پتلی کو گھر بھیجیں گی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کا وفد آج ملاقات کے لیے آئے اور ہماری مثبت گفتگو ہوئی ، یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ اور سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں، حکومت کی اسپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کے مجرم ہیں، 3 سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی، ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے، عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے ان کی سپورٹ ختم ہو تی نظر آرہی ہے اس مجرم جماعت کو اب کو ئی ووٹ نہیں دیے گا
پی ٹی آئی کے اندر سے بھی ہر صوبے سے بغاوت ہو چکی ہے ہم جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئین میں تبدیلی پارلیمان نے لانی ہے اوپن بیلٹ کا فیصلہ کرنا ہے تو یہ کام پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں فارمولا منتخب حکومتوں پر اپلائی ہوتا ہے چن منتخب پر نہیںیوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، اور حکومت کی اسپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے