پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم فورس ہے،گورنر بلوچستان

0 131

گوادر (امروز ویب ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈ گوادر نے 361ارب ڈالر کے منشیات نذرآتش کردیے ،گوادر کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ نزر آتش کردی گئی ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات جلانے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے بھی شرکت کی، جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عامر نجم اور ڈی جی کوسٹ گارڈز ثاقب قمر بھی تقریب میں موجود تھے

اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم فورس ہے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر اور منشیات کی روک تھام میں ہمیشہ قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز سے یہی توقع ہے کہ آئندہ بھی وہ عرض پاک کی تحفظ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی جزبے سے کام جاری رکھے گی ۔

میجرجنرل عامر نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر کوسٹ گارڈز کے محنتی افسران اور جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں والدین کی حیثیت سے ہمیں اپنے بچوں پر نگاہ رکھنا ہے تقریب میں اسکولوں کے بچوں نے منشیات کے خلاف ٹیبلوز اور اسٹیج ڈرامے بھی پیش کیے

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ ثاقب قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نزر آتش کی جانے والی منشیات میں 33500 کلو چرس، 715 کلو ہیروین اور 300 کلو کرسٹل شامل ہیں جبکہ 80 کلو مارفین، 16 کلو آئس اور 50 ٹن چھالیہ بھی شامل ہیں جنھیں نذر آتش کردیاگیا ہے۔20 ہزار انڈین گٹکا، 4600 بوتلیں شراب اور بیئرز بھی تلف کر دیئے گئے. انہوں نے کہا کہ تلف کی گئی منشیات کی مالیت 1.36 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.