افغان کلب پشین سیمی فائنل میں

0 173

کوئٹہ(امروز نیوز)یوفون فٹ بال ٹورنامنٹ کپ تیسرا ایڈیشن ،پہلے کواٹرفائنل میں افغان فٹ بال کلب پشین اور جھالاوان فٹ بال کلب خضدار نے اپنے مد مقابل ٹیموں کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے جبکہ آج بروز منگل کودوسرے کواٹرفائنل کاپہلامیچ پنجگور فٹ بال کلب اور افغان فٹ بال کلب چمن جبکہ دوسرا میچ فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ اور بالاچ فٹ بال کلب نوشکی کے درمیان ہوگا۔گزشتہ روز کوئٹہ میں صادق شہید فٹ بال گراﺅنڈ پر یوفون فٹ بال کلب 2019ءکے سلسلے میں 2کواٹرفائنل میچز کھیلے گئے جن میں پہلے میچ میںافغان فٹ بال کلب پشین نے دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس کی بنیاد پرمد مقابل ٹیم کو4کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے ،دوسرا کواٹرفائنل جھالاوان فٹ بال کلب خضدار اور ٹائیگر رئیسانی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں جھالاوان فٹ بال کلب خضدار نے ٹائیگررئیسانی فٹ کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیاہے ۔دریںاثناءآج منگل کو یوفون بلوچستان فٹ بال کپ 2019ءکے سلسلے میں 2مزید کواٹرفائنل کھیلے جائیںگے ،شیڈول کے مطابق پہلا میچ پنجگور فٹ بال کلب پنجگور اور افغان فٹ بال کلب چمن کے درمیان 2بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا کواٹرفائنل میچ فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ اور بالاچ فٹ بال کلب نوشکی کے درمیان کھیلاجائے گا۔شیڈول کے مطابق سیمی فائنل میچز پہلی بار فلڈ لائٹس میں 27 مارچ بدھ کوصادق شہید فٹ بال گراﺅنڈ پرکھیلے جائینگے جبکہ فائنل 28 مارچ کو صادق شہید گراﺅنڈ پر ہی سیمی فائنل جیتنے والے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.