وزیرِ اعظم کے سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، تھانوں، سکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے اچانک دورے

0 143

سرگودھا/خوشاب (امروز نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، تھانوں، سکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے اچانک دورے کئے ۔ہفتہ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں ، ہسپتالوں ، تھانوِں، سکولوں ، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے اچانک دورے کئے اور عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ پر بھرپور اور براہ راست چیک کیا ۔وزیر اعظم کے ہمراہ ان کا اسٹاف،مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سینیٹر فیصل جاوید بھی ساتھ تھے ۔ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمر جنسی کے علاوہ واڈز کا بھی دورہ کیا مریضوں سے خریت دریافت کی اور لوگوں میں گھل مل گئے وہاں موجود شہریوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ایمر جنسی کے عملہ سے ہسپتال کے بارے معلوم مات حاصل کی ۔ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔عوام کو صحت و علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اچانک ڈی ایچ کیو خوشاب بمقام جوہر آباد پہنچے اور یہاں ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعظم کے اچانک پہنچنے پر خوشاب انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے دورے کے موقع پر ایک بیڈ پر تین بچوں کے علاج اور باہر رش دیکھ کر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.