مریم اورنگزیب کا ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی

0 182

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کااعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک محمد احمد خان صاحب کا چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ اور مقدمہ درج کرنے کا اعلان اِن کی ذاتی رائے ہے ۔ نہوںنے کہاکہ ملک محمد احمد خان کی رائے پارٹی موقف نہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب سے متعلق واضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرےپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاک پارٹی کا باضابطہ موقف پارٹی صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف بیان کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی صدر کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب پارٹی پالیسی کے بیان کے مجاز قرار دئیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ پارٹی موقف کے حوالے سے اس وضاحت کو ملحوظ رکھاجائے اس موقف کے علاوہ کسی رائے کی صورت میں پارٹی کی سطح پر تصدیق کی جاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.