مولانا فضل الرحمن کا بھائی ڈی سی تعینات پی ٹی آی کی تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کراچی میں مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کی بطور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تعیناتی کو سیاسی قرار دے دیا جبکہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے حکومت خیبرپختونخوا کے افسر ضیاالرحمٰن کو کراچی میں ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس پر نجی ٹی وی سما سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ تعیناتی سیاسی ہے