سپریم کورٹ نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا،شہبازگل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدمعاشوں کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا، جب کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔شہبازگل کا کہنا تھا کہ عدالت نے انصاف کا فیصلہ کرتے ہوئے رانا ثنا کی دھمکیاں اور مریم کی پھبکیاں ہوا میں اڑا دیں، اب یہ اپنی بات ہر قائم رہیں کہ اب یہ بائیکاٹ کریں گے۔