ویانا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

1 226

ویانہ: یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستانی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

 یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی اور پاک فرینڈز آسٹریا کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے احتجاج ویانا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے موقع پر یو این دفتر کے سامنے کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے بین الاقوامی برادری کو اقوام متحدہ کی کشمیر کے بارے میں قرار دادوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔

1 Comment
  1. […] ویانا: ایران کے پاس جوہری بم کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی افزودہ یورینیم موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.