پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے، قاسم سوری

0 85

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان آفس میں چائینیز سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم چینی سفارتخانے کا شکریہ اداکرتے ہیں

کہ انہوں نے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام بلخصوص بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے اسی تسلسل میں آج ہم یہ راشن تقسیم کر رہے ہیں میری سیا ست کا محور اور مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے تاکہ انکو بنیادی حقوق انکے دہلز پر مل سکے۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے چائنیز ایمبسی کی مدد ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا اصل کریڈٹ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو جاتا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کے حوالے سے جدوجہد کی۔ اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ جنرل سیکریٹری ملک نصیب اللہ خان بیٹنی ،داﺅد پانیزئی، حاجی باچا اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.