پشین، انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

0 204

پشین بلوچستان میں مہم کے دوسرے روز انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں انسدادپولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔mk/nsr

Leave A Reply

Your email address will not be published.