ٹرانسپورٹرز نے گڈانی کراس پر رکاوٹیں کھڑی کردیں، کراچی کوئٹہ شاہرہ بند

0 158

  گڈانی کراس پر کوچ مالکان اور کسٹم حکام میں مبینہ لین دین کے معاملے پر ایک بار پھر کراچی ٹو کوئٹہ شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور کراچی سے اندرون بلوچستان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین روٹین کی چپقلش پر ایک بار پھر گڈانی موڑ کے مقام پر کوئی مالکان نے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جس کے باعث روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو کے مطابق کسٹم حکام اور کوچ مالکان کے مابین چپقلش کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ کو بند کردیا گیا شاہراہ کی بندش کے باعث کی وجہ سے آر سی ڈی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس پر ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو اور تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے ٹریفک کی روانی بحال کردی یاد رہے کہ اس طرح شاہراہ کی بندش روز کا معمول بن گئی ہے جس پر مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو گھنٹوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.