حب سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون
حب (امروز نیوز)- ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی ہدایت ڈی ایس پی منور شیخ کے زیر نگرانی ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہے ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے ایس آئی اکبر شیخ ، ایس آئی شربت خان ، ایس آئی محمد امین ساسولی ، اے ایس آئی نعیم خلجی ، ایس آئی سمیر و پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاون کاروائی کرکے جام کالونی حب سے دو ملزمان شاکر ولد اللہ بخش اور وحید احمد ولد محمد حیات کو گرفتار کرکے ملزمان کے کراچی سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کئے ملزم کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے جام کالونی میں پرزجات تبدیل کرکے اندورنی بلوچستان منتقل کرتے تھے
گرفتار دونوں ملزمان لیویز تھانہ پنجگور لیویز ، تھانہ بسمہ میں ڈیزل والی گاڑیاں اسلحہ کے زور پر لوٹے اور ڈکیتی کے کیس میں مطلوب اشتہاری ہے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ ایک کاروائی میں حب بازار میں اسپیرپارٹس کے دوکان سے سامان چوری کرنے والا ملزم نظام الدین ولد یار خان کو گرفتار کرکے چوری کی گئی سامان برآمد کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایک کاروائی حب پولیس نے بروقت کاروائی کرکے جام کالونی گلشن ٹاون گھر ڈکیتی کے واردات کو ناکام بناکر ایک ملزم صدام حسین ولد عبدالمجید کوگرفتار کرلیا ملزم ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کے گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کریک ڈاون کاروائی کے دوران حب سٹی پولیس نے ملزم ظہیر عباس کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 340 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا- ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب سٹی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کاروائیاں جاری ہے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے حب سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتے گی حب سٹی کو منشیات اور جرائم سے پاک کیا جائے گا شہر کا امن میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے