کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا، شاہد آفریدی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

0 386

آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، آل راو¿نڈر ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ذرائع
کراچی(امروز ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، ممتاز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، آل راو¿نڈر ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کی قریبی عزیزہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے

، وہ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، بعد ازاں شاہد آفریدی اسپتال سے ضروری چیک اپ بھی کروائیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ واپس آنے کے بعد ان کو سہ روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.