پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
کوئٹہ (امروز نیوز)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشور ہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔اسی کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان