پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز

0 164

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی تو انہوں ںے ہمیں عمران حکومت سے کیا گیا معاہدہ تھمادیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔

لاہور گرین ٹاؤن میں شہید کانسٹیبل کی بیوہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی بیوہ اور پانچ بچوں سے مل کر آئی ہوں، خود ماں ہوں، کیفیت سمجھ سکتی ہوں، چھوٹا بچہ نو ماہ کا ہے، کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار عمران خان ہے، کانسٹیبل کی بیوہ اور بچوں کو گھر ہماری حکومت دے گی، شہید کانسٹیبل کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ پوری قوم نے انتشار مارچ کو مسترد کر دیا، حقیقی آزادی کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے جب کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، لوگوں کو اگر آزادی دلانی ہے تو اپنے بچوں کو یہاں بلاؤ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.