پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا
استنبول فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنےترک میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور جنرل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
ترک صدر سے ملاقات، وزیراعظم نے بھارت کیخلاف جنگ میں حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا
ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں پاکستان کو ‘برادر ملک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔