طلباء احتجاج کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ جام کمال

0 185

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے احتجاج کرنے کی بجاۓ حکومت سے براہ راست رابطہ کر کے مسائل کے حل کے لیۓ بات چیت کا راستہ اپنائیں بڑے بڑے مسائل بھی بات چیت کے زریعہ ہی حل ہوتے ہیں حکومت ہر سطح پر اپنے طلباء کی بات سننے اور مسائل کے حل کے لیۓ تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن کلاسز کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلباء کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا جس نے انکے اسمبلی چیمبر میں ان سے ملاقات کی صوبائ وزیر میر ظہور بلیدی اور رکن صوبائ اسمبلی اصغر خان اچکزئ بھی اس موقع پر موجود تھےوفد نے وزیراعلئ کو طلباء کے موقف سے آگاہ کیا وزیراعلئ نے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل ہمیں بے حد عزیز ہے اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے طلباء کے مسائل سے بخوبی آگاہی حاصل ہے حکومت طلباء کا قیمتی سال کسی صورت ضائع نہیں ہو نے دیگی اور اس مسلۓ کے حل کے لیۓ تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیۓ جائیں گے جس میں ہائر ایجوکیشن سے رابطہ کر کے ایک ماہ کے لیۓ بلوچستان کے طلباء کے لیۓ آن کلاسز کا التوا دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انٹر نیٹ کی سہولت کی فراہمی اور طلباء کے لیۓ عارضی بنیادوں پر ہاسٹلوں میں رہائیش کی سہولت کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ آن لائن کلاسز کی فیسوں کی ادائیگی میں بھی حکومت معاونت فراہم کرے گی وزیراعلئ نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر تعلیم سے بلوچستان کے طلباء کے لیۓ مناسب راستہ نکالنے کے لیۓ بات کرینگے اور طلباء کی مشاورت کے ساتھ حتمی فیصلہ کیا جاۓ گا وزیراعلئ نے کہا کہ طلباء کے احتجاج سے طلباء اور فورسز کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ ہو تا ہے جس سے ناخشگوار صورتحال پیدا ہوتی ہے طلباء یقین رکھیں کہ اس متعلق کسی بھی معاملے پر کوئ بھی فیصلہ طلباء کے مفاد سے ہٹ کر نہیں جاۓ گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.