فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید

0 194

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے کیونکہ سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز 10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے اور نہ ہی فیٹف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، 20ضمیر فروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے۔ قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدریوں کو لڑوا دیا اور ایم کیو ایم کو لائن میں لگا دیا، ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.