بہاولپور: سسرال والوں کا ناروا سلوک،خاتون 3 کمسن بچیوں کے ساتھ نہر میں کودگئی

0 143

بہاولپور تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں خاتون نے سسرال والوں سے جھگڑے کے بعد بچیوں کے ساتھ نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سسرال کے ساتھ آئے روز کےگھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے اپنی 3 کم سن بچیوں کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کرخود کشی کرنے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود اہل علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اوربچیوں کو نہرسے نکال لیا۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ خاتون نے دیور اور سسرال کے ناروا رویے سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے، 3 بچیوں میں سے ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طورپرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپورٹامیوالی منتقل کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.