کراچی میں کل سے تیز بارش کی پیشگوئی، سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

0 254

کراچی محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہر قائد کے باسیوں کیلئے بلآخر تیز بارش کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے کہا کہ کراچی میں مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز کل شام سے ہوسکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کے روز پور ا دن بارش جاری رہ سکتی ہے جو وقفے وقفےسے تیز ہوگی۔
انجم نذیر کا کہنا تھا کہ ہفتےکو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہواکاکم دباؤ موجود ہے، ہواکاکم دباؤ آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا، بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشترشہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
کراچی میں آج کتنی گرمی پڑے گی؟ انجم نذیر کے مطابق آج بدین ،ٹھٹہ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.