انصاف کا قتل نا منظور، مریم نواز کا ٹویٹ

0 202

مسلم لیگ کے نائب صدر مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ انصاف کا قتل نا منظور“

ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوڈیشل کو قرار دے دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب نے کل کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، کل ہی واضح ہوگیا تھا کہ یہ فیصلہ آنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا ہے، فیصلہ ملک میں جوڈیشل کو سے مطابقت رکھتا ہے، فیصلے سے اس شخص کو مسلط نہیں کیا جاسکتا جس کے پاس پنجاب کا مینڈیٹ نہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے اسلئے ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا، فل کورٹ کی پٹیشن نے اس بینچ پر عدم اعتماد کردیا تھا، آج کارروائی کا بائیکاٹ بھی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دو خطوں کا معاملہ ہے، ایک خط عمران خان کا ہے، جس پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا، دوسری جانب چوہدری شجاعت نے بھی بطور پارٹی سربراہ خط لکھا مگر چوہدری شجاعت کا خط حرام اور عمران خان کے خط پر ارکان کو نکالا گیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.