سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا

0 111

(امروز نیوز)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر فوری طور پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست میں سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت انڈونیشیا کے پاس ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے امریکا کی جانب سے ایران پر عالمی پابندیاں فوری بحال کرنے کی قرارداد پر کہا ہےکہ اس وقت ایسی صورتحال نہیں ہےکہ امریکا کی قرارداد پر مزید کارروائی کی جائے۔

ٹرمپ کا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا اشارہ
سیکیورٹی کونسل کے صدر کے ایران پر مزید پابندیوں کے حوالےسے بیان پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس کے مخالف ممالک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی قرارداد کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے مخالفت کی تھی جس کے باعث امریکا کو سلامتی کونسل میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.