عوام کو گھروں سے نکل کر مہنگائی، بیروزگاری، بدآمنی، لاقونیات کیخلاف سیاسی میدان میں نکلنا ہوگا، بی این پی

0 246

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالواحد شاہوانی ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار،ضلعی جنرل سیکرٹری ریا ض احمد زہری،صوبائی ورکینگ کمیٹی کے رکن انیل غوری ،ضلعی رابطہ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ،ملک عبدالرحمان بنگلزئی ،افتخار بنگلزئی ،بی این پی کوئٹہ کے ارگائزنیگ کمیٹی کے اراکن ملک محی الدین لہڑی ،

ڈاکٹر علی احمدقمبرانی ،ستارشکاری اور کامریڈ مرتضیٰ مینگل نے شرکت کی اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی ،بیروزگاری اور حکمرانوں عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف مورخہ 27اکتوبر بروزبدھ دوپہر2بجے کوسردار منیراحمد مینگل روڈبرمہ ہو ٹل میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ اورجلسے کے حوالے سے تیاریو ں کا جائز ہ لیا گیا جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور دوستوں کو ذمہ داریا ں سونپ دی گئی ،چونکہ اس جلسے کی مزبانی بی این پی اورنیشنل پارٹی کی ذمہ داری ہے

اجلاس میں پارٹی کے رہنما ئو ں نے سریاب کے عوام سے اپیل کی گئی اور پارٹی کے کارکنو ں کو ہدایت کی گئی کے اس احتجاجی جلاس اور مظاہر ہ میں وقت مقررہ میں اپنے بھر پورشرکت کو یقینی بنا کر موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانو ں کے عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کرکے حکمرانو ں پر واضح کر دے کہ مزید عوام دشمن پالیسیو ں پر خاموشی اختیار نہیں کیا جائے گااور عوام کے تائید وحمایت سے ناروا پالیسیوں کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لئے سیاسی اورجمہوری انداز میں مزاحمت کرینگے عوام کا صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے

عوام کو اب گھر و ں سے نکل کر مہنگائی ،بیروزگاری ،بدآمنی ،لاقونیات کے خلاف سیاسی میدان میں نکلنا ہو گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ضلعی عہدیداروں کا اجلاس آج بروز منگل 26اکتو بر شام 4بجے برمہ ہو ٹل میں منعقد ہو گا جس میں مزید تیاریوں اورسرگرمیو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.