کترینہ اور اکشے کے گانے’ میرے یارا ‘ کی پہلی جھلک جاری

0 91

ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نےاپنی فلم ’ سوریا ونشی ‘ کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم کے گانے ’ میرے یارا ‘ کا ٹیزر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے

۔اس گانے کے ٹیزر میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار اکشے کمار بھی نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے گانے کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا یہ گانا معروف بھارتی گلوگار ارجیت سنگھ کی سحر انگیز آواز کے ساتھ کل ریلیز ہوگا

۔دوسری جانب اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اس گانے کے ٹیزر کو شیئر کیا ہے۔معروف بھارتی ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی جلوہ گرہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.