لسبیلہ ، حب اور پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا

0 182

کوئٹہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دو اضلاع لسبیلہ اور حب کے معطل شدہ انتخابی شیڈول کی بقیہ ماندہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا، شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 4 نومبر تک کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 سے 9 نومبر تک داخل کی جاسکیں گی۔ جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 12 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 16 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 11 دسمبر 2022ءکو ہوگی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر 2022 ءتک وصول کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 سے 9 نومبر تک کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں 10 سے 12 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔ جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 15 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 18 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ 11 دسمبر 2022ءکو ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.