خواجہ برادران اور راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت میں ملاقات

0 164

لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق اورسابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی ملاقات ہوئی جس میں ایک دوسرے کا احوال دریافت کیا گیا ۔ کمرہ عدالت میں سعد رفیق اور راجہ پرویز اشرف نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جبکہ راجہ پرویز اشرف، سلمان رفیق سے بھی مسکراتے ہوئے ملے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خواجہ صاحب لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں،ہم مخالف جماعت میں ہو کر بھی آپ سے محبت کرتے ہیں تو لوگ کیوں نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.