اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا

0 187

ایران پر دباو¿ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہئے،بیان
یروشلم (امروز ویب ڈیسک)اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کےلئے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور ساتھ ہی آئندہ سال ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم بھی دیا ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران پر دباو¿ برقرا رکھیں گے، ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کی صلاحیت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی آرمی چیف نے امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو بھی خبر دار کیا ہے کہ 2015 کی ایران ڈیل میں دو بارہ شامل نہ ہوا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.