بلوچستان بھر کی طرح بارکھان میں بھی شہید کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

0 211

بارکھان (امروز ویب ڈیسک) شہید کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا گئی ۔بلوچ یکجہتی کمیٹی بارکھان کی جانب سے آج شام کو کرکٹ گرونڈ بارکھان میں ،، لمہ وطن شہید کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر محمد صدیق کھیتران نے پڑھائی ۔مختلف سیاسی پارٹیوں ، سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور مکتبہ فکر کے لوگوں و طالب علموں اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے ،، لمہ وطن شہید ،، کریمہ بلوچ کے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے مشترکہ طور پر دعا کی گئی جنازہ سے پہلے شرکاء نے شہید کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کھڑے ہوکر ،، دو ،، منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اور اس عہد کا وعدہ کیا شہید کے جمہوری مزاحمتی بلوچ بیداری مشن کو بلوچ قومی تحریک کیلیئے ایک ضابطہ حیات قرار دیا ۔اور ان کی قربآنیوں کو مادر وطن کیلئے ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا ۔اور بلوچ یکجہتی کمیٹی تمام وطن دوست ، قوم پرست اور انسانی حقوق کیلیئے کام کرنے لئے اپنے مشترکہ و جملہ ساحل وسائل بحر بلوچ کی حفاظت و دفاع کیلئے متحد ، متفق ، منظم اور متحرک ہو کر جدوجہد کرنے کا کہا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.