17 سال کی عمر میں شادی ہوئی، چھوٹی عمر کی شادی کے حق میں ہوں، زرنش خان

0 209

کراچی (امروز ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کی حمایت کرتی ہوں۔ایک انٹرویو میں زرنش خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی اس وقت ہوئی تھی

جب آپ کی عمر 17 برس تھی، تو کیا یہ ٹھیک عمر نہیں ہے شادی کی؟زرنش خان نے جواب دیا کہ میں چھوٹی عمر کی شادیوں کے حق میں ہوں کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے

اس عمر میں آپ آسانی سے اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں اگر آپ اس نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو آپ جلد اور اچھے سے سیٹل ہوجاتے ہیں لیکن ہر شخص کی اپنی مختلف سوچ اور ترجیحات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.