بی این پی، جے یو آئی، این پی، پی ایم اے پی کا اسد خان اچکزئی کے قتل کی مذمت، عوامی نیشنل پارٹی کے اعلان کر دہ شٹر ڈاون ہڑ تال کی حمایت

0 217

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید اسد اچکزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے دالخراش واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے اس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات رونما نہ ہو سکیں بیان میں اے این پی کے ہڑتال کا مکمل حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بی این پی شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ شہید اسد اچکزئی کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے –

کوئٹہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان نے عوامی نیشنل پارٹی کے اعلان کر دہ شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی حما یت کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق امیر جمعیت علماءاسلام بلوچستان مولانا عبدالواسع نے عوامی نیشنل پارٹی کے اعلان کر دہ کوئٹہ سمیت تمام بلوچستان میں شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی حمایت کر دی ،
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی اطلاعات سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد خان اچکزئی کو اغواءاور اب جس انداز سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ بلوچستان میں نہ صرف امن و امان کی بدترین صورتحال کو واضح کررہی ہے

بلکہ صوبائی حکومت کی امن اور مجموعی گورننس کے حوالے سے ترجیحات کو ظاہر کررہی ہے۔عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام سرکار کو اب خالی خولی دعوے بند کریں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی اسد خان اچکزئی کے قتل کو انتہائی افسوناک قرار دیتی ہے۔نظریاتی و فکری شعور سے آراستہ سیاسی کارکن کا قتل لمحہ فکریہ ہے۔حکومت کو اسد خان اچکزئی کے اغوائ، عدم باذیابی اور قتل کے محرکات کو سامنے لانے کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں اسدخان اچکزئی کے خاندان کے ساتھ ہے اسر ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے

کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سےکرٹرےٹ کے جاری کردہ بےان مےں عوامی نےشنل پارٹی کے صوبائی سےکرٹری اطلاعات مغوی اسد خان اچکزئی کی نعش برآمدگی کے افسوسناک واقعہ کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہوئے آج بروزاتوار 28فروری کو اے اےن پی کی جانب سے صوبے بھر مےں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے اعلان کی بھرپور حماےت کی گئی ہے۔ بےان مےں کہا گےا اے اےن پی کے رہنماءاسد خان اچکزئی کو گزشتہ کئی ماہ سے اغواءکےا گےا تھا جس کی پشتونخوامےپ نے پہلے روز سے واقعہ کی مذمت اور ان کی بحفاظت بازےابی کا مطالبہ کر رکھا تھا لےکن گزشتہ روز ان کی نعش کوئٹہ شہر کے اےک علاقے سے برآمد ہوئی اور ےہ انسانےت سوز واقعہ انتہائی قابل گرفت ہے ۔

بےان مےں کہا گےا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے روز اول سے صوبے مےں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور اےسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہےں اور ان واقعات مےں ملوث عناصر کو حکومت ہی کی سرپرستی حاصل ہے ۔ حکومت عوام کے سرومال کی تحفظ کو ےقےنی بنانے کی بجائے مسلح عناصر، اغواءبرائے تاوان کے گروپوں ، منشےات فروشوں ، لےنڈ مافےا کی سرپرستی اور پشت پناہی دونوں کررہی ہےں ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ مغوی اسد خان اچکزئی کے اغواءہونے کے واقعہ سے لےکر ان کی نعش برآمدگی تک کا عرصہ قانون نافذ کرنےوالے تمام اداروں کی کارکردگی پر سوالےہ نشان ہے

جن کی موجودگی کے باوجود اسد خان اچکزئی کو اغواءکےا گےااور ان کی بحفاظت بازےابی کی بجائے ان کی نعش برآمد ہوئی ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ اےسے دہشتگردانہ واقعات مےں ملوث عناصر کو آج تک حکومت کےفرکردار تک نہےں پہنچا سکی ےہی وجہ ہے کہ ےہ عناصر آئے روز اس قسم کے جرائم کے مرتکب ہورہے ہےں اور ہمارے تمام عوام ان مسلح لوگوں کے رحم وکرم پر ہے

۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ کسی بھی جماعت کے رہنماءےا کارکن کو اس قسم کے عوام دشمن ، سےاست دشمن ،جمہورےت دشمن ناروا اقدامات کے ذرےعے اپنی قومی سےاسی جمہوری نظرےاتی تحرےک وسےاست سے دستبردار نہےں کےا جاسکتا ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی اسد خان اچکزئی کے خاندان اور عوامی نےشنل پارٹی کے ساتھ دلی ہمدردی وےکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اے اےن پی کی جانب سے آج بروز اتوار 28فروری کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال کی بھرپور حماےت کرتے ہوئے انجمن تاجران، دکاندارن اور تمام عوام سے اپےل کرتی ہے کہ وہ ہڑتال کو کامےاب بنائےں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.