گوادر: پاک نیوی نے گوادر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کے غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کی۔

0 164

کوئٹہ (امروز نیوز)
کموسٹ پاکستان نیوی کموڈور سید فیصل علی شاہ کی ہدایت پر لیفٹیننٹ شعیب فیض بلوچ نے پسنی و دیگر علاقوں کی طرح گوادر میں مستحقین اور نادار لوگوں کے گھر جاکر راشن تقسیم کئے۔
راشن میں آٹا، چینی، چاول، دودھ، گھی اور دیگر خوردنی اشیاء شامل تھے۔

اس موقع پر لیفٹننٹ شعیب فیض بلوچ نے کموسٹ کموڈور سید فیصل شاہ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ پاک نیوی غریب اور نادار شہریوں کی دکھ درد کو بخوبی سمجھتی ہے۔
کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پریشان حال مستحقین اپنے بچوں کیلیئے خریداری کی سکت نہیں رکھتے لہذہ مستحقین کی پریشانیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاک نیوی کی جانب سے انھیں راشن تقسیم کی گئی ہے۔

اس موقع پر مستحقین نے پاک نیوی کے اس نیک عمل کو سراہتے ہوئے پاک نیوی کی غریب دوستی کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.