37ویں نیشنل باکسنگ چمپئن شپ29اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

0 388

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 37ویں نیشنل باکسنگ چمپئن شپ29اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر)ناصر ٹنگ کے مطابق 3مئی تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرےگی جبکہ پانچ روزہ چمپئن شپ میں 10ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔کرنل (ر)ناصر ٹنگ کے مطابق اینوٹ میں پنجاب ، سندھ، بلوچستا ن، خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر، پاکستان آرمی ، نیوی ، ائیر فورس، کے الیکٹرک ، پولیس ،واپڈا، کے پی ٹی اور ریلویز کی ٹیموں کے باکسرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے باکسرز کو رواں سال نیپال میں کھیلی جانیوالی سیف گیمز کے تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائیگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.