عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،نصیب اللہ مری

0 201

کوہلو(امروزنیوز) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے گزشتہ روز اچانک بارکھان ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اورلوگوں سے مسائل دریافت کیئے ہیںانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوہماری اولین کوشش ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کرکے مسائل کو حل کریں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے بارکھان ڈسٹرکٹ سمیت صوبے میں شعبہ صحت میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو سہولیات کے فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برو ئے کار لایا جارہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.